عدالت عظمیٰ نے پانامہ لیکس پر عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے مثبت قدم اٹھایا ٬ عمر فارق مائر

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:52

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فارق مائر نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے پانامہ لیکس کے حوالے سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے قومی بحران کے خاتمے کیلئے مثبت اقدام اٹھایا ہے ٬اب پوری قوم کی نظریں عدالت عظمیٰ پر لگی ہوئی ہیں اور عوام امید کرتے ہیں کہ ملکی دولت لوٹ کر قوم کو تعلیم ٬صحت اور دو وقت کی روٹی اور سنہرے مستقبل سے محروم کردیاگیا ہے اور ان بحرانوں کے ذمہ دار میاں برادران ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی نوناں میں عمر احسان گھمن کے بھائی ذیشان گھمن کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا٬ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی طویل جدوجہد سے ملک میں نئے پاکستان کی تبدیلی کیلئے کام شروع ہوچکا ہے ملک کی دولت لوٹنے والوں کا سورج غروب ہورہا ہے ملک میں نئی صبح آرہی ہے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ شریف برادران جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں اس خطرے کو ختم کرنے کیلئے تحریک انصاف جدوجہد کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :