صحبت پور٬ بلوچستان کے صوفی شاعر حضرت مولوی قادر بخشؒ کے 94واں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات عقیدت واحترام سے منا ئی گئیں

سندھ بلوچستان سے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی٬عرس میلا میںشبینہ قرآن پاک ٬محفل نعت٬اسٹیج ڈرامے٬اور مشاعرہ کا اہتمام

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:48

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) صحبت پور کے قریب بلوچستان کے صوفی شاعر حضرت مولوی قادر بخشؒ کے 94واں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات بڑی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔عرس مبارک کے موقع سندھ بلوچستان سے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی عرس میلا میںشبینہ قرآن پاک ٬محفل نعت٬اسٹیج ڈرامے٬اور مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔

میلے میں بچوں کی تفریح کے لیئے مختلف قسم کے جھولے ٬سرکس٬ میجک شو٬موت کا کنواںاور چریا گھربچوں کی دلچسپی کے باعث بنے رہے۔جن سے بچوں نے برا لطف اٹھایا۔میلے میں مٹھائیوںاور کھلونوںکے اسٹال سجائے گئے تھے۔میلے میں علاقے کا مشہور کھیل ملاکھڑا بھی کھیلا گیا۔جس میں سندھ بلوچستان کے نامور پہلوانوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اوراپنے فن کے جوہر دکھا کر لوگوں سے داد وصول کی۔

میلے کے تیسرے دن رات کو محفل موسیقی کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میںمیر پور خاص کے مہمان فنکار خانصاب بھاگ چند لاکھانی٬اختیار سمئو٬لیاقت لطیفی٬خانصاب پیرل میرالی اوردیگر فنکاروں نے اپنے سریلے فن سے پوری رات محفل کے شرکاء کوجھماتے رہے۔محفل موسیقی کے مہمان خاص رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر اظہار خان کھوسہ تھے۔انھوں نے محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولوی قادر بخشؒ ہمارے صوفی بزرگ شاعر ہیں۔

ان کی خدمات دین اسلام کے اندر عیاں ہیں۔جھنوں نے اپنے صوفیانہ کلام کے زریعے اپنے عقیدت مندوں کودین اسلام کا درس دیا۔میراظہار خان کھوسہ نے اپنے فنڈز سے صحبت پور تا درگاہ مولوی قادر بخش تک پختہ سڑک بنانے اور درگاہ پر مسافر خانے بنانے کا اعلان کیا۔اختتام میں درگاہ کے گادی نشین فقیر محمد صدیق گولہ٬فقیر محمد اقبال گولہ نے تمام مہمانوں فنکاروں اور عرس پر آنے والے عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :