عابد شیر علی کی پرورش ہی لوٹ مار اور کرپشن کے مال پر ہوئی ٬وراثت میں کرپشن پانے والے کی معقولیت کی توقع ممکن نہیں

تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب کا وزیر مملکت کے بیان پرردعمل

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عابد شیر علی کی پرورش ہی لوٹ مار اور کرپشن کے مال پر ہوئی ہے۔وراثت میں کرپشن پانے والے عابد شیر علی سے معقولیت کی توقع ممکن نہیں۔ ہفتہ کو وزیر مملکت عابد شیر علی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ عمران خان کو بنی گالہ میں چھپنے کا طعنہ دینے والے عابد شیر علی نے دور آمریت میں کلثوم نواز کو گھر کے باہر دیکھ کر اپنے دروازے بند کرلئے تھے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں عابد شیر علی کے والد کے لوٹ مار کے قصے زبان زد عام ہیں۔ قبرستانوں پر قبضے کرکے جائیدادیں بنانے والا سفاک خاندان سیاسی طور پر نواز شریف کے ساتھ ہی جچتا ہے۔انہوں نے عابد شیر علی کے بارے میں مزید کہا کہ پبلک پارکس کے لئے مختص اراضی پر ہاتھ صاف کرنے والا بے شرم ٹبر بدزبانی اور گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتا۔آج یہ شخص وزارت پانی و بجلی میں بیٹھ کر عوام کی جیبیں کاٹنے میں مصروف ہے۔ پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت ہوتی تو عابد شیر علی جیل میں چکی پیس رہے ہوتے۔ مشرف دور میں جب نواز شریف کو اٹھا کر باہرپھینکا گیا اسوقت یہ کاغذی سورما گھر کی الماری میں چھپا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :