خواجہ سعد رفیق ریلوے کی حالت بہتر بنائیں ٬سندھ کی فکر نہ کریں ٬ وہ یہ بھول گئے کہ آلودگی اور گندگی کے باعث لاہور کے رہائشیوں کی ذںدگی عذاب بن گئی ہے٬ وفاقی وزیر ریلوے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے کرپشن کے بین الاقوامی اسکینڈل سے جان چھڑائیں

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کاوزیرریلوے کے بیان پرردعمل کا اظہار

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ خواجہ سعد رفیق ریلوے کی حالت بہتر بنائیں ٬سندھ کی فکر نہ کریں ٬سعد رفیق بھول گئے ہیں کہ آلودگی اور گندگی کے باعث لاہور کے رہائشیوں کی زندگی عذاب بن گئی ہے٬ سعد رفیق عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے کرپشن کے بین الاقوامی اسکینڈل سے جان چھڑائیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی نااہلی نے سموگ بن کہ شہریوں کا جینا دوبہر کردیا ہے٬انہوں نے کہا کہ سعد رفیق گندگی کے بارے میں شہباز شریف کو لیکچر دیں اور ایک خاندان کی سیاست کی بات کرنے سے قبل جاتی امرا اور اس کے حواریوں پر نظر ڈالیں ٬لاہور میں ڈینگی بخار قیامت ڈھا رہا ہے ٬وفاقی وزیر کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے٬انہوں نے کہا کہ لاہور سے ھزاروں بچے اغوائ کئے گئے ان کا حساب کون دے گا ٬اس کے علاوہ عوام پنجاب کے فرشتہ حکمرانوں سے سستی روٹی کا بھی حساب مانگتے ہیں٬انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے کرپشن کے بین الاقوامی اسکینڈل سے جان چھڑائیں۔