کوہلو٬ لیویز فورس اور حساس اداروں کی بجار واڈ میں کارروائی ٬اسلحہ برآمد

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:45

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوہلو کے علاقے بجارواڈمیں اسلحہ برآمد کرلیا ہے اسلحے میں 3 راکٹ٬7 گولہ آر پی جی ٬440 رونڈاور دوتین نہ تین شامل ہیں ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل آختر نے لیویز لائن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اسلحہ کو بجار واڈ سمیت گردونواح کے علاقوں میںتخریب کاری کے لئے استعمال ہونا تھاتاہم لیویز فورس اور حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کوبرآمد کرلیا ہے