تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی کا رکن بننے کے بعد پاکستان کا مالیاتی نظام مستحکم ہو گیا ٬ اسحاق ڈار

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی(او ای سی ڈی)کا رکن بننے کے بعد پاکستان کا مالیاتی نظام مستحکم ہو گیا ہے جس سے اچھی حکمرانی میں مزید شفافیت آئیگی۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں کرپشن کے خاتمے٬شفافیت اور اچھی حکمرانی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں ٹیکس امور میں باہمی انتظامی تعاون سے متعلق کثیر الجہتی معاہدے او ای سی ڈی پر دستخط کئے ہیں۔ او ای سی ڈی کا رکن بننے کے بعد پاکستان شفافیت سے متعلق بہتر اقدامات کر سکے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ اچھی حکمرانی میں شفافیت قائم کرنے کی غرض سے پاکستان کی دیگر بین الاقوامی معاہدوں اور پروٹوکولز میں شمولیت کیلئے بین الوزارتی مشاورت پر کام تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی بزنس ٹرانزیکشنز میںغیر ملکی سرکاری حکام کی رشوت کے خاتمے اور برطانوی حکومت کا اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ (او جی پی) معاہدوں کا بھی جائزہ لیا جائے اور اس سلسلے میں پاکستان کی اس میں شمیولیت کے حوالے سفارشات مرتب کر لی جائیں۔

متعلقہ عنوان :