نوشہرہ ٬ْ چور دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کی نقدی اور سامان لے اڑے

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:34

نوشہرہ۔05نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) نوشہرہ کینٹ میں نا معلوم چورریاض سوک سنٹر میں دکان کے تالے توڑ کر دکان سے لاکھوں کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے کینٹ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور تین افرادکوحراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریاض سوک سنٹر نوشہرہ کینٹ میں مرحبا اسلامی کیسٹ ہاؤس کے مالک الیاس نے پولیس کو بتایا کہ وہ شام کو حسب معمول دکان بند کرکے گھر چلاگیا جب صبح دکان کھولنے آیا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور دکان کا سامان بکھرا پڑا تھا جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چوروں نے دولاکھ اور بیس ہزار روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔

پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ چوکیدار کو بھی شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :