گلگت بلتستان حکومت کے ڈاکٹروں کے لئے پرکشش مالی پیکج٬ اینٹی کرپشن محکمے کے قیام ٬ ریسکیو 1122کے گریڈ15تک کے ملازمین کی منتقلی ٬ کلریکل اور ٹیکنیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن ٬ شہدائے گیاری کے ورثاء کو ملازمتیں دینے اور نئے فلورملز کے قیام کی منظوری دینے سمیت اہم فیصلے

کابینہ نے گلگت بلتستان میں بڑھتی کرپشن روکنے کیلئے اینٹی کرپشن محکمے کے قیام ٬ کلریکل ٬ ٹیکنیکل سٹاف اور یونین کونسل سیکرٹریز کی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن ٬ ریسکیو 1122کے گریڈ 15تک کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دی ہے٬ صوبائی وزیراطلاعات اقبال احسن کی کابینہ کے فیصلوں کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:24

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) گلگت بلتستان حکومت نے ڈاکٹروں کے لئے پرکشش مالی پیکج٬ اینٹی کرپشن محکمے کے قیام ٬ ریسکیو 1122کے گریڈ15تک کے ملازمین کی منتقلی ٬ کلریکل اور ٹیکنیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن ٬ شہداگیاری کے ورثاء کو ملازمتیں دینے اور نئے فلورملز کے قیام کی منظوری دینے سمیت اہم فیصلے کر لئے ۔ ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں مختلف معاملات پر فیصلے کئے گئے بعداز اجلاس صحافیوں کو اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات اقبال احسن نے بتایا کہ کابینہ نے گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن کو روکنے کے لئے اینٹی کرپشن محکمے کے قیام کی منظوری دے دی ہے اس ادارے کے قیام سے مالی بدعنوانیوں کو روکنے میں مددملے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کلریکل ٬ ٹیکنیکل سٹاف اور یونین کونسل سیکرٹریز کی پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ اس طرح ریسکیو 1122کے گریڈ 15تک کے ملازمین جو کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کر رہے تھے ان کو مستقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لئے ڈاکٹروں کو پرکشش مالی پیکج دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔

دیہی علاقے میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹروں کو 50ہزار روپے تک اضافی تنخواہ دی جائے گی اس پیکج کے بعد ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے میں مددملے گی اور عوام کو علاج معالجے کی سہولیات میسر آئیں گے ۔ گلگت کے لئے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد کوئی بھی شخص کسی فرد سے کوئی لین دین نہیں کر سکے گا اور یہ اقدام خلاف قانون تصور ہو گا۔

کابینہ کے اجلاس میں محکمہ خوراک ٬ ماہی پروری اور لائیوسٹاک کے عارضی ملازمین کی مستقلی کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی جو اس حوالے سے سفارشات کر کے کابینہ کو دے گی ۔ صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ محکمہ اطلاعات٬ ترقی نسواں ٬ سماجی بہبود اور انسانی حقوق میں الگ سیکرٹری تعینات کرنے کی بھی کابینہ نے منظوری دے دی گئی ہے ۔ شہداء گیاری کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے ٬ ان کے لواحقین کو ملازمتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جن اضلاع میں ملیں نہیں ہیں وہ تحصیل سطح پر فلور ملیں بنا نے کی اجازت دی جائے گی ۔

سرکاری سکولوں میں ناظرہقرآن پڑھانے کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے سفارشات دے گی ۔ اس طرح سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے بھی ایک صوبے کی منظوری کی دی گئی ہے ۔ (خ م )

متعلقہ عنوان :