نادرا کو کمپیوٹرائزڈ کیلئے جمع کروائے گئے 407اسلحہ لائسنس جعلی نکلنے کا انکشاف

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) نادرا کو کمپیوٹرائزڈ کیلئے جمع کروائے گئے 407اسلحہ لائسنس جعلی نکلے ۔تفصیلات کے مطابق مارچ 2015ء میں حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ضلع سیالکوٹ میں 19ماہ کے دوران ایک لاکھ 42ہزار اسلحہ لائسنس میں سے 18ہزار 776لائسنس کمپیوٹرائزڈ کیلئے شہریوں کی طرف سے جمع کروائے گئے۔

(جاری ہے)

جس میں سے ضلع گجرات ٬ضلع لاہور٬ اور ضلع سیالکوٹ کے 407لائسنس مذکورہ ضلعی انتظامیہ نے نادرا حکام کو مذکورہ لائسنس جعلی قرار دیکر واپس بھجوادئیے ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نادرا قمر عباس کا کہنا ہے کہ جعلی لائسنس بارے قانونی کارروائی کیلئے کوئی پالیسی وضع نہ کی گئی ہے۔ جس وقت پالیسی وضع کی جائیگی۔ مذکورہ جعلی لائسنس ہولڈر اور اس میں ملوث دیگرافراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :