وزیراعلیٰ شہبازشریف 9نومبر کو گریٹر اقبال پارک کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ‘مجتبیٰ شجاع الرحمن

گریٹر اقبال پارک عوام کیلئے حکومت کی جانب سے بہترین تحفہ ہے٬بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کئے گئے اس پارک میں تفریحی کی تمام سہولیات میسر ہیں٬پارک کی تزئین و آرائش میں پاکستان کی تہذیب وثقافت کو خصوصی طو رپر مد نظر رکھا گیا ہے‘ صوبائی وزیر

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف 9نومبر کو گریٹر اقبال پارک کا باقاعدہ افتتاح کریں گے اس حوالے سے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجبتی شجاع الرحمن نے پارک کا معائنہ کیا اور وہاں پر عوام کو مہیا کی جانے والی تفریحی و معلوماتی سہولتوںکاجائزہ لیا اس موقع پر کمشنر لاہو رعبداللہ سنبل اور پی ایچ کے ا فسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے گریٹر اقبال پارک کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ گریٹر اقبال پارک عوام کے لئے حکومت کا بہترین تحفہ ہے جسے وزیراعلی محمد شہبازشریف کے باقاعدہ افتتا ح کے بعد عوام کے لئے کھول دیا جائیگا-پارک کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائین کیا گیا ہے اور یہاں پر آنے والے عوام کو پاکستان کی قومی تاریخ سے آگاہی کے ساتھ ساتھ بہترین تفریح بھی میسر آئے گی-اس حوالے سے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں ایک قومی میوزیم بھی قائم کیا جائی-میوزیم کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلی محمد شہبازشریف 23مارچ 2017کو کریں گی-قبل ازیں صوبائی وزیر نے پارک کا معائنہ کیا- معائنے کے دوران کمشنر لاہور نے انہیں بتایا کہ پارک کی تزئین و آرائش میں پاکستان کی تہذیب وثقافت کو خصوصی طو رپر مد نظر رکھا گیاہے -اس کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں کے لئے جدید سہولیات کی دستیابی کے علاوہ جدید کلر فل فواروں کی تنصیب بھی کی گئی ہے او رقومی شخصیات حضرت قائداعظمؒ ٬ حضرت علامہ اقبالؒ ٬ محترمہ فاطمہ جناح ؒاور سر سید احمد خان کے علاوہ قومی ہیروز کی خوبصورت یادگاریں بھی تنصیب کی گئی ہیں -کمشنر نے بتایاکہ خواتین اور بچوں کی تفریحی کے لئے متعدد جگہوں پرتفریحی جھولے اور دیگر دلچسپی کی اشیاء تنصیب کی گئی ہی-اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعلی محمدشہبازشریف کی سربراہی میں لوگوں کو بنیادی سہولتوںکی فراہمی کے لئے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے جن سے عوام مستفید ہوں گے -انہوں نے کہاکہ لاہو رمیںاورنج لا ئن ٹرین کے منصوبے سے عوام کو بہتر اور سستی سہولیات دستیاب ہوںگی-پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت پاکستان کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہمیشہ سرگرم رہی ہی-انہوںنے کہاکہ لاہو رباغوں کا شہر ہے ٬پاکستان بھر سے عوام لاہور کی خوبصورتی کو دیکھنے آتے ہیں اور یہ تمام تر کام وزیراعلی محمد شہبازشریف کی شب وروز کوششوں اور ویژن کا نتیجہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :