رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے بائیو میٹرک تصدیق کے دوران مشکوک شخص کو حراست میں لے کرپوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) رائیونڈ تبلیغی اجتماع سے بائیو میٹرک تصدیق کے دوران مشکوک شخص کو حراست میں لے کرپوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کے موقع پر پولیس کی جانب سے شرکا کی بائیومیٹرک مشین کے ذریعے تصدیق کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

تصدیق کے دوران لاہور گلبرگ کے شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی لے کرآنے والے بہرام خان کا نادراریکارڈ ژوب کا تھا ۔

پولیس نے مشکوک شخص کوحراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیااسی طرح کل بھی بائیومیٹرک تصدیق کے دوران مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹرحیدراشرف کا کہنا تھاکہ اجتماع میں آنے والے ہرشخص کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی اندرجانے اجازت دی جارہی ہے۔