مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی بزرگ لیگی کارکن ناجی بٹ کے گھر آمد

ہفتہ 5 نومبر 2016 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی بزرگ لیگی کارکن ناجی بٹ کے گھر آمد ‘ان کی خیریت دریافت کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں حمزہ شہباز شریف مصری شاہ فیض باغ میں واقع ناجی بٹ کی رہائش گاہ پہنچے سیکرٹری ٹو حمزہ شہبازشریف وسیم قادر٬کبیر تاج٬اھمد بٹ٬شہزاد بٹ٬ایاز بٹ اور ٹیپو بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے میاں حمزہ شہباز شریف نے ناجی بٹ سے ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر حمزہ شہباز شریف انتہائی خوش نظر آئے جبکہ انہوں نے این اے 119میں تنظیمی تنظمی حوالے سے بھی بات چیت کی اور حلقہ کی عوام کو پیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔