حکومت وقت کیخلاف سازشیں کرنا مناسب نہیں٬ڈاکٹر تنویر زمانی

کرپشن کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا٬سربراہ آل پاکستان پیپلز موومنٹ

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) آل پاکستان پیپلز موومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی مریض ہے٬ حکومت وقت کیخلاف سازشیں کرنا مناسب نہیں٬ کرپشن کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا٬ جلد گوادر میں (زیڈ) ٹاور کا سنگ بنیاد رکھوں گی٬ ہماری سیاست کا محور غریب عوام کی خدمت کرنا ہے٬شفاف الیکشن کے لیئے مردم شماری اور الیکٹرول ریفارمز ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا کہ عمران خان ذہنی مریض ہیں جن کو مکمل علاج کی ضرورت ہے انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا علاج امریکہ سے کروائیں اور اس سلسلے میں ان کی بھرپور رہنمائی کریں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت منتخب جمہوری حکومت سے جسے کسی صورت غیر آئینی طریقے سے گرانا مناسب نہیں نواز شریف کی حکومت کو اپنے 5سال پورے کرنے چاہیہیں٬ ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا کہ مملکت خداداد سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت( اے پی پی ایم) کی سیاست کا محور غریب عوام کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے منشور میں مزدوروں غریبوں اوور معذوروں کیلئے اسمبلی نمائندگی رکھی گئی ہے میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیخلاف خواتین اس معاشرے کا قابل احترام طبقہ ہے اور وہ مردوں کے برابر ہیں انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ نوجوان لیڈرشپ کی ملک کو ضرورت ہے جس کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنا ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بلاول بھٹو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو جگہ جگہ شہید بھٹو اور شہید بی بی کا نام لے کرآنسو بہاتے ہیں اور قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں پاکستانی عوام اب باشعور ہیںاور انکے جھانسے میں نہیں آئیں گے انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ کینیڈا سے بھی ایک مولانا حکومت گرانے آئے تھے جوآج کل خاموش ہوگئے ہیں اور وہ حکومت سے قصاص کامطالبہ کرتے ہیں میں چیلنج سے کہہ سکتی ہوںکہ انہیں شرعی حوالے سے اس کا کوئی علم بھی نہیں انہوں نے بتایا کہ ہماری جماعت کا منشور جامع ہے اور عین عوامی امنگوں کے مطابق ہے جس میں گلی کے ڈھکن سے لیکر جانوروں کے حقوق اور تحفظ تک موجود ہیں انہوں نے کہا کہ جلد گوادر میں برج خلیفہ سے بڑیٹاور کی سنگ بنیاد رکھوں گی جس کا نام (زیڈ) ٹاور ہوگا ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا کہ شفاف الیکشن کیلئے مردم شماری اور الیکٹرول ریفارمزانتہائی ناگزیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :