نصیرآباد میں تمام لوگوں کو بی آئی ایس پی پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کروانی چاہیئے ٬ ارباب صلاح عمرانی

مستقبل میں اسی رجسٹریشن کی بنیاد پر مردم شماری بھی ہوگی٬سینٹر انچارجبینظیر انکم سپورٹ پروگرام

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:59

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹر سنیٹر انچارج ارباب صلاح عمرانی نے کہا ہیکہ کہ نصیرآباد میں تمام لوگوں کو بی آئی ایس پی پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کروانی چاہیئے ٬ کیونکہ مستقبل میں اسی رجسٹریشن کی بنیاد پر مردم شماری بھی ہوگی اور ضلع کا بجٹ بھی بنے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے رجسٹر سینٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ ضلع بھر کے غریب ٬معذور ٬ضعف العمرافراد اور بیوہ خواتین ہزاروں تعدادمیں اپنے اندارج کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹر سنیٹرپہنچ رہے ہیںاور ڈیٹا آفیسران بلا کسی امتیاز کے عوام کا رجسٹریشن کر رہے ہیں لوگوں کی ر ش کی وجہ سے رجسٹر آفیس میںآفسران کو کئی مشکلات کا سامنہ ہیں مگر اس کے باوجود رجسٹریشن کا عملہ احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ سینٹر تین ماہ تک رجسٹریشن کا کام کرتا رہے گا۔ ہماری کوشش ہیکہ نصیرآباد میں تمام افراد کی رجسٹریشن کا کام خوش اسلوبی انجام کو پہنچے۔

متعلقہ عنوان :