خیبر پختونخوا کے خواتین مر دوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہے اور اپنے حقوق کیلئے آواز بھی اُٹھاتی ہے ‘ عوامی مسائل اور کمیونٹی ڈیمانڈ کا حل ریاست کی ذمہ داری ہے جبکہ علاقائی مسائل حل کرنے کیلئے کمیونٹی کو مل جل کر کام کرنا ہو گا

نائب ناظم اعلی چارسدہ حاجی مصو ر شاہ کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:54

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا کے خواتین مر دوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہے اور اپنے حقوق کیلئے آواز بھی اُٹھاتی ہے ۔ عوامی مسائل اور کمیونٹی ڈیمانڈ کا حل ریاست کی ذمہ داری ہے جبکہ علاقائی مسائل حل کرنے کیلئے کمیونٹی کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔ نائب ناظم اعلی حاجی مصو ر شاہ ۔ تفصیلات کے مطابق شرکت گاہ وویمن ریسورس سنٹر اور یونائیٹڈ یوتھ ویلفیئر آ رگنائزیشن کے زیر انتظام ماں بچے کی صحت کے حوالے سے پبلک پالیسی ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا جس میں نائب ناظم اعلیٰ مصور شاہ ٬ تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر الطاف ٬ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر نیک نواز ٬ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آ فیسر سمیع اللہ کے علاوہ میڈیا کے لوگوں ٬ ناظمین اور کونسلرز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کے دوران شرکت گاہ پشاور کے ریجنل منیجر ثناء اعجاز ٬ کوارڈینیٹر احمد رضا و دیگر مقررین نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی عورتوں نے تاریخ میں اپنے آپ کو منوا یا لیا ہے اور اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھا کر ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے مردوں کے شانہ بشانہ چل سکتی ہے۔ انھوںنے کہا کہ عوامی مسائل اور کمیونٹی ڈیمانڈ کا حل ریاست کی ذمہ داری ہے جبکہ ترقی اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے مل جل کر کام کرنا وقت کا تقاضا ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آ فیسر سمیع اللہ نے خاندانی منصوبہ بندی اور کم عمری کے شادی کے نقصانات سے شرکاء کو تفصیلی طور پر آ گاہ کیا۔اس موقع پر حصارہ یاسین زئی کی کمیونٹی نے کوٹ بی ایچ یو میں ماں بچے کی صحت کی حوالے سے بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر نیک نواز نے مسلہ کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔