وطن عزیز ایک نظریہ اور سوچ کے نام پر قائم کیا گیا مگر نظریہ پاکستان اور نظام اسلام کو پس پشت ڈال کر 70سال سے قوم کو یہ بتایا جا رہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے‘جماعت اسلامی سیاست کے ساتھ ساتھ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے

نو منتخب ضلعی امیر جماعت اسلامی کے چارسدہ محمد ریاض خان کا تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:54

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) جماعت اسلامی کے نو منتخب ضلعی امیر محمد ریاض خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز ایک نظریہ اور سوچ کے نام پر قائم کیا گیا مگر نظریہ پاکستان اور نظام اسلام کو پس پشت ڈال کر 70سال سے قوم کو یہ بتایا جا رہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ جماعت اسلامی سیاست کے ساتھ ساتھ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

2018تک جماعت اسلامی کو بھر پور قوت بنانے کے لئے ساتھیوں کی مشاورت سے عملی اقدامات کر ینگے ۔ و ہ ضلعی امیر کی حیثیت سے خلف لینے کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ٬ الحدمت فائونڈیشن کے کارکنان اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے ۔نو منتخب امیر محمد ریاض خان نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک جمہوری پارٹی ہے اور ادنی سے لیکر اعلی عہدوں کیلئے باقاعدہ جمہوری طریقہ کار اپنا یا جا تا ہے جس میں کوئی بھی امید وار اپنے لئے ووٹ نہیں مانگ سکتا بلکہ جماعت اسلامی کے ووٹرز کو خفیہ حق رائے دہی استعمال کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہو تا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سبکدوش ہونے والے امیر مصباح اللہ نے جماعت اسلامی کے پروگرام کو بہترین طریقے سے آگے بڑھایا جس پران کو مبارکباد پیش کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کو گراس روٹ لیول پر مزید فغال اور منظم بنانے کیلئے ساتھیوں کے مشاورت سے عملی اقدامات کئے جائینگے تاکہ 2018تک جماعت اسلامی کو بھر پور قوت بنایا جا سکے ۔ جماعت اسلامی کے کارکن پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں جو ہر وقت پارٹی کاز کیلئے قربانیاں دینے کیلئے کمر بستہ رہتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے تمام کارکنوں کے جائز مسائل اور مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے جبکہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے مرکز اسلامی میں پیپلز سیکرٹریٹ قائم کیا جا رہا ہے جس میں ایک کمیٹی عوام کے مسائل اور مشکلات سن کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریگی ۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں پر زور دیا کہ اے پی سی کو دوبارہ فغال بنانے کی اشد ضرور ت محسوس کی جا رہی ہے کیونکہ ضلع چارسدہ میں عوام کو صحت ٬ تعلیم کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جس کو حل کرنا تمام سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داری بنتی ہے ۔

محمد ریاض خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نہ صرف ایک سیاسی جماعت ہے بلکہ جماعت اسلامی ا لحدمت فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے اور ہنگامی حالات میں جماعت اسلای اور الحدمت فائونڈیشن کے رضا کار ہمیشہ ہر اول دستے کا کر دار ادا کر تی ہے ۔ چارسدہ میں صنعتیں بند ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔

ضیاء الحق کے دور میں چارسدہ میں انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے اراضی خریدی گئی ہے مگر ابھی تک اس حوالے سے عملی اقدامات نہیںکئے گئے ۔ ضلع چارسدہ میں بیشتر لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت ہے مگر حکومت کسانوں کے ساتھ کوئی مددد نہیں کر تی ۔ گزشتہ سال حکومت کی طر ف کسانوں کو فراہم کی گئی ۔ گندم کی ناقص تخم کی وجہ سے کسان معاشی بد خالی کا شکار ہوگئے ۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کو صحیح معنوں میں علاج گاہ بنانے پر زور دیا اور ڈاکٹروں سمیت دیگر عملہ کی کمی فوری طور پر پور ا کرنے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ طن عزیز ایک نظریہ اور سوچ کے نام پر قائم کیا گیا مگر نظریہ پاکستان اورنظام اسلام کو پس پشت ڈال کر 70سال سے قوم کو یہ بتایا جا رہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔جب تک مملکت خداداد میں اسلامی نظام نافذ نہیں کیا جاتا عوام کے مسائل حل نہیں ہو نگے ۔