نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب کا کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب نے کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کاامن خراب کرنے کی ایک سازش قراردیا۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پاکستان دشمن عناصر کو اس بات کا اندازہ ہے کہ کراچی پاکستان کی دل اورمعاشی شے رگ ہے اس لئے پاکستان دشمن عناصرکراچی میں بدامنی پھیلاکرپاکستان کی معیشت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں٬تاکہ پاکستان کوناکام ریاست بنانے کامکروہ منصوبے پرعمل کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن کا قیام اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے وفاقی اور سندھ حکومت میں شامل تمام جماعتوں کو اپنی ذمہ دار ی پوری کرنی چاہئے اِن خیالات کااظہارانہوں نے نوجوانوں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کراچی میں آپریشن کلین اًپ کے ذریعے حالات میں بہتری بھی آئی ہے لیکن مزید بہتری کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے جبکہ یہ بات بھی تکلیف دہ ہے کہ شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائمزاوربھتہ خوری میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ کراچی کے امن وامان خراب کرنے والے عناصر اوراٴْن کے ماسٹرمائنڈکوفوری طورپر قانون کی گرفت میں لایاجائے۔انہوں نے مذہبی٬ سیاسی جماعتوںسے قیام امن اور امن دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحدہونے کی اپیل کی۔