سکھر‘نجی فارما کمپنی (مرک ) کی نجکاری کیخلاف سیکڑوں ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) نجی فارما کمپنی (مرک ) کی نجکاری کے خلاف سکھر ریجن سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں ملازمین نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرے میں شامل نجی فارم کمپنی کے ملازمین احتشام الدین خان ٬ کاشف علی ٬ محمد علی ٬ محمد انس ٬ شمشاد علی و دیگر کا کہنا تھا کہ جرمن فارم سیوٹیکل کمپنی (مرک) پرائیوٹ لمیٹیڈ پاکستان نے اپنا سیٹ اپ فروخت کر دیا ہے جس کے باعث ہمارا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے ملازمین نے کمپنی کیلئے طویل خدمات سر انجام دیں ہیں ملازمین نے بالا حکام سے مطالبہ یا ہے متعلقہ ادارے ملٹی نیشنل فارما سیوٹیکل کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سخت اقدام کریں اور ہمیں بے روزگار ہونے سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :