ایف پی سی سی آئی کے انتخابات٬یو بی جی کی مرکزی کورکمیٹی کا اہم ترین آج ہوگا افتخارملک صدارت کریں گے

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء)ایف پی سی سی آئی کے آئندہ ماہ30 دسمبر کو ہونے والے سالانہ انتخابات میں یو نائٹیڈ بزنس گروپ کی جانب سے سینئرنائب صدر اور خواتین کی واحد نائب صدارت کی نشست پرامیدواروں کی نامزدگی کے سلسلے میںیو بی جی کی مرکزی کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس آج6نومبر کو اسلام آباد میں فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے صدر عبدالرئوف عالم کی رہائشگاہ پر ہو گا۔

اجلاس کی صدارت گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک کریں گے۔مرکزی کورکمیٹی کے اجلاس میں گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر٬ایف پی سی سی آٴْئی کے صدر عبدالرئوف عالم٬شیخ ریاض الدین٬ایف پی سی سی آئی میںیو بی جی کے نامزد صدارتی امیدوار زبیرطفیل٬ سینیٹرالیاس احمدبلور٬انجینئرداروخان٬ خالد تواب٬سینیٹر عبدالحسیب خان٬گلزار فیروز٬ایس ایم نصیر٬٬ملک سہیل حسین٬عبدالسمیع خان٬حمیداخترچڈھا٬محترمہ شائستہ پرویز ملک٬خواجہ محمدیوسف٬خواجہ ضرار کلیم٬نسیم الرحمان٬ظفربختاوری اور دیگر رہنماشریک ہونگے۔

(جاری ہے)

صدارتی امیدوار زبیرطفیل نے اسلام آباد روانگی سے قبل کہا کہ میں 25 سال سے فیڈریشن سے منسلک ہوں ٬نائب صدر کے منصب پر فائض رہا٬کئی کمیٹیوں کی سربراہی میرے پاس رہی٬ایف بی آر میں بزنس کمیونٹی کے مسائل لے جاکر انہیں حل کرانے کی جدوجہد اب تک جاری ہے اور میری ہرممکن کوشش ہوگی کہ انشااللہ منتخب ہونے کے بعدمیں ایک بہترین ٹیم کے ساتھ بزنس کمیونٹی کی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھونگا۔