ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں سونے کی قیمتوںمیںاضافے کارحجان

فی تولہ سونے کی قیمت51ہزار900 سے بڑھ کر52ہزارروپے پرجاپہنچی

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء)ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںہفتہ کوسونے کی قیمتوںمیںاضافے کارحجان رہاجبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونا31ڈالرمہنگاہوگیاجس کی وجہ سے ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں51ہزار روپے سے تجاوزکرگئی تھی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1305ڈالرہوگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کراچی٬حیدرآباد٬لاہور٬ملتان٬فیصل آباد٬اسلام آبادراولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار900روپے سے بڑھ کر52ہزارروپے پرجاپہنچی اسی طرح86روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت44ہزار571روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت760روپے پربرقراررہی ۔

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونا200روپے اوردس گرام سونا171روپے مہنگاہواجبکہ ایک تولہ چاندکی قیمت میں10روپے اضافہ ریکارڈکیاگیا۔#