پاکستان ٹیلیویژن کے معروف پروگرام پروڈیوسر یاور حیات خان سپرد خاک

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان ٹیلیویژن کے معروف پروگرام پروڈیوسر یاور حیات خان کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔آج بعد از نماز عصر اُن کی رہائش گاہ پران کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔نامور ادبی٬سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والے معروف ڈائریکٹر اور پی ٹی وی کے سابق سینئر پروڈیوسر ایوب خاور٬فلم ڈائریکٹرالطاف حسین٬ شجاعت حسین ٬پرویز رضا اوردیگر شخصیات نے ختمِ قل اور قرآن خوانی میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹرکی مسجد میں بھی آج مرحوم پروڈیوسر یاور حیات خان کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے یاور حیات کی پی ٹی وی کیلئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یاور حیات ایک فرد نہیں بلکہ ایک اکیڈمی کا نام ہے ۔پبلک ریلشن آفیسر محمد کاملین خان نے کہا معروف پی ٹی وی پروڈیوسر یاور حیات کی پروفشنل لائف شوبز اور ابلاغ عامہ کے طلبہ کیلئے ایک انمول تحفہ ہے اسلئے اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ان کی زندگی پر سپیشل رپورٹس اور تھیسس لکھنے چاہییں تاکہ آنے والی نسل تک ان کے پروڈکشن اور ڈائریکشن کے فن کومنتقل کیا سکے ۔

متعلقہ عنوان :