دوسرا مسز ملک سعد آل پاکستان ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی گرین نے جیت لی

فائنل میں پشاور گرین کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) دوسرا مسز ملک سعد آل پاکستان ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی گرین نے جیت لی فائنل میں پشاور گرین کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست ٬ پشاور کی عائشہ کو بہترین پرفارمنس کی بنیادپر ویمن آف دی میچ اور ویمن آف دی سیریز کا ایو ارڈ دیاگیا۔ اس موقع چیئر مین آئی سی ایم ایس ملک تجمل حیات خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ شہید ملک سعد کی اہلیہ مسز سعدخان٬ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین ٬ سابق ایم پی اے ڈاکٹر محمد ذاکر٬ خیبریونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر ملک ارشد عزیز٬ ایشین سپورٹس تنظیم کے سیکرٹری جنرل سینئر صحافی امجدعزیز ملک سمیت دیگراہم شخصیات اورہزاروں کی تعداد میں تماشائی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے تعاون سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورمیں منعقدہ فائنل پشاور گرین اورکراچی گرین کے مابین کھیلاگیا جس میں کراچی نے پشاور کوآخر لمحات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دیکر ٹرافی حاصل کی۔ کراچی گرین نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 139 رنز بنائے جس میں ثنائ عروج 49 ٬۔حورانہ سجاد نے 47 رنز بنائے جبکہ رامین 17 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہی پشاور گرین کی طرف سے روحیدہ نے دو حرائ اور نوشنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آ?ٹ کیا۔

جواب میں پشاور گرین کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 134 رنز بناسکی۔ عائشہ نے آخری لمحات تک ٹیم کو سہارا دیا اور 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ٬ ایک وقت ایسا لگ رہاتھا کہ پشاور گرین تاریخ رقم کردی گی لیکن عائشہ کی آ?ٹ ہوتے ہی پشاور کی ٹیم 134 رنز بنا سکی۔ ٹورنامنٹ میں بہترین بیٹسمین اور ویمن آف دی میچ کاٹائٹل پشاور کی عائشہ ٬ بیسٹ وکٹ کیپر نادیہ علوی کراچی٬ ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی ثنائ عروج کراچی٬ بہترین با?لر کا اعزازپشاور کی حرائ اور بیسٹ فیلڈر کا اعزاز کراچی گرین کی حورانا کو دیاگیا۔

فاتح ٹیم کراچی گرین کو ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے جبکہ رنر اپ پشاور گرین کو ٹرافی اور پچاس ہزار روپے کیش انعامات دیئے گئے۔ ٹورنامنٹ چار ٹیموں نے حصہ لیا جس میں مردان ٬ کراچی ٬ پشاور وائٹ اور پشاور گرین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس موقع پر مسز سعد خان نے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر آرگنائزاور امجد عزیز ملک شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر آئندہ سال کیلئے تیسرا مسز سعد خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی اعلان کیاگیا جس میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں شرکت کرینگی۔

متعلقہ عنوان :