ڈیر ہ‘ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 2 دولہا بھائیوں ‘والد سمیت 33 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:47

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) گومل کلاں میں دو بھائیوں کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے واقع کے بعد ایس ایچ او صدر محمد عدنان کی قیادت میں صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی٬کارسرکار میں مداخلت٬ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دینے پر دو دولہا بھائیوں اور ان کے والد سمیت 33 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا٬دولہا کے والد سمیت تین افراد گرفتار٬گرفتار دو افراد سے دو پستول اور 9 کارتوس برآمد کرلیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ گومل کلاں میں عبدالرحمن اور رضوان کی شادی کی تقریب کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے کے واقع کے بعد ایس ایچ او کینٹ محمد عدنان کی قیادت میں صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اسموقع پر ایس ایچ او کینٹ محمد عدنان نے ہوائی فائرنگ کرنے٬کارسرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے پر دو دولہے عبدالرحمن اور رضوان اور اس کے والد صاحب جان سمیت 33 افراد کیخلاف 506-186-148-149-15AA - 4 ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا پولیس نے دولہے کے والد صاحب جان ٬رضوان ولد اللہ نواز سکنہ گومل کلاں اور ندیم ولد شاہ بہرام سکنہ وانڈا کھوکھر کو گرفتار کرلیا پولیس نے رضوان ولد اللہ نواز سے ایک پستول30بور اور پانچ کارتوس جبکہ ندیم ولد شاہ بہرام سے ایک پستول 30 بور اور چار کارتوس برآمد کرلیئے پولیس نے 12 معلوم ملزمان سمیت 21 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :