جنرل آفیسر کمانڈنگ مالا کنڈ میجر جنر ل آصف غفور اک چترا ل کے دور افتادہ علاقہ شاہ سلیم کا دورہ

علاقے کے عوام اور بچوں سے ملے ‘50مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:47

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء)جنرل آفیسر کمانڈنگ مالا کنڈ آرمی ڈویڑن میجر جنر ل آصف غفور نے چترا ل کے دو روزہ دورے کے دوران دور افتادہ علاقہ شاہ سلیم کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وہ علاقے کے عوام اور بچوں سے ملے اور پچاس مستحق لوگوں میں اپنی زیر نگرانی راشن تقسیم کیا۔آخر میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی علاقے کی عوام کے مسائل کوحل کرنے کیلئے ان کے ساتھ ہے۔ ان کے ساتھ دورے میں کمانڈنٹ چترال سکا?ٹس کرنل نظام شاہ بھی موجود تھے۔