پشاور ‘کیپٹل سٹی پولیس نے 2 مختلف کاروائیوں میں 2 ملزمان کو 2 گاڑیوں سمیت گرفتار کر کے منشیات کی بھاری مقدار قبضہ میں لے لی

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات سمگلروں کیخلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے 2 مختلف کاروائیوں میں 2 ملزمان کو 2 گاڑیوں سمیت گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان کا تعلق چارسدہ اور کرم ایجنسی سے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر محمد طاہر کی حصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشننز سجاد خان کی نگرانی میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے ایس پی صدر شوکت خان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ بڈ ھ بیر قاضی عارف بمعہ دیگر نفری پولیس ٹیم نے کوہاٹ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران سوزوکی نبمری9417 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 60کلو گرام چرس برآمد کر لیا جبکہ ملزم آصف ولد روف سکنہ کرم ایجنسی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسری کاروائی میں ایس پی سٹی گل نواز خان کی قیادت میں ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان ٬ایس ایچ او بھانہ ماڑی نے بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے رینگ روڈ پر کاروائی کے دوران جیپ بنمبر یSV.874 کو قابو کرکے چیک کرنے پر خفیہ خانوں سے 42 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم محمد اسماعیل ولد فضل حبیب سکنہ چارسدہ کو گرفتار کرلیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ تیسری کاروائی میں سرچ اینڈ سٹرائیک کیدوران پاک آرمی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں TIF میں 225 گھروں کی چیکنگ کی گئی سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاریوں مجرمان سمیت 36جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی حصوصی ہدایات پر پشاور پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن میںسنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاریوں مجرمان سمیت 36 جرائم پیشہ مشتبہ اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ایس ایم جی ٬03 رائفل 04 عدد ٬پستول 09 عدد TIF کے تحت 05 اور چرس 02 کلوگرام برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :