رائیونڈ جانے والے تبلیغی زائرین کے حادثے میں زخمی ایک اور نوجوان جاں بحق ‘ ہلاکتوں تعداد 23ہوگئی

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:44

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) رائیونڈ جانے والے تبلیغی زائرین کے حادثے میں زخمی ہونے والا مصری بانڈہ کا رہائشی ایک اور نوجوان جاں بحق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23ہوگئی جبکہ مزیدتین افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوشہرہ کے علاقہ مصری بانڈہ سے رائیونڈجانے والے مزدہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں علاقہ مصری بانڈہ کے 22افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ درجنوں شدید زخمی ہوگئے تھے زخمیوں میں وقاص ولد صحاب اللہ سکنہ مصری بانڈہ چل بسا جاں بحق افراد کی تعداد 23ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :