وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک کے پاس دھرنوں اور احتجاج کیلئے تو وقت ہے لیکن رائیونڈ جاتے جاں بحق ہونے والوں کی دعا مغفرت 3دن بعد یاد آئی ‘وزیر اعلیٰ کو چاہیے تھا کہ وہ المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثائ کیلئے مالی امداد کا اعلان کرتے اور مرحومین کے ورثائ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے

پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب کی بات چیت

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:44

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک کے پاس دھرنوں اور احتجاج کے لئے تو وقت ہے لیکن رائیونڈ جاتے ہوئے اپنے ہی علاقے کے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعا معفرت 3دن بعد یاد آئی وزیر اعلیٰ کو چاہیے تھا کہ وہ المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثائ کے لئے مالی امداد کا اعلان کرتے اور مرحومین کے ورثائ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ رائیونڈ میں جاں بحق ہونے والوں کو شہید پیکج میں پانچ لاکھ روپے کا فوری اعلان کریں جبکہ زخمی ہونے والوں کے لئے بھی امداد کا اعلان کریں لیکن بد قسمتی سے ہمارے وزیر اعلیٰ کو دھرنوں اور احتجاجوں سے فرصت نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصری بانڈہ میں رائیونڈ جانے والے جاں بحق ہونے والوںکے ورثائ کے ساتھ تعزیت کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی کی15کے صدر نجیب اللہ خٹک پی کے 14کے جنرل سیکرٹری سعید اللہ خان اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نعیم احمد بھی موجود تھے لیاقت شباب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صوبائی حکومت عوام کو زندگی کے بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے اب وہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے کبھی دھرنوں تو کبھی احتجاجوں کا سہارا لیکر ڈوبتی نو کو بچانے کی ناکام کوشش کررہی ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہوگا۔