امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابرحسین اعوان کی پشاور کے ڈپٹی کمشنر ریاض محسود کے تبادلہ پر اظہار غم وغصہ کا اظہار

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے پشاور کے ڈپٹی کمشنر ریاض محسود کے تبادلہ پر گہرے رنج وغم وشدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسا ڈی سی مدتوں بعد اس شہر کو نصیب ہوا ہے اور وہ اپنی ڈیوٹی سے انتہائی مخلص ہیں۔ ا نہوں نے کہاکہ ریاض محسود نے اس شہر کی ترقی میں ایک اچھا کردار ادا کیا ہے اور اگے بھی ادا کرتے رہیں گے۔

انہوںنے کہاکہ پشاور میں جب تک ضلعی اور ٹا?نز حکومت نہیں بنی تھی ریاض محسود نے تجاوزات کے خلاف زبردست آپریشن کیا اور کسی قسم کے پریشر کو خاطر میں نہیں لائے وزیر بلدیات اور محسن پشاور عنایت اللہ خان کی ہدایات پر پشاور کے پارکوں ٬ اڈاوں اور شاہرا?ں کو صاف کیا اور جب سے ضلعی اور ٹا?نز حکومتیں بنی ہیں تو دوبارہ تجاوزات قائم ہونا شروع ہوگئے ہیں ایم پی ایز ناجائزہ دبا? ڈالتے ہے جبکہ ریاض محسود نے تہیہ کررکھا ہے کہ تجاوزات اور لینڈ مافیا کو ختم کرکے دم لیں گے ہم اٴْن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے اٴْن کے تبادلے کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے ریاض محسود سے ناجائزہ کام کروانا چاہتے ہے اورجو اٴْن کی بات نہ مانے کی صورت میں اٴْن کو تبدیل کیا جارہا ہے جو سراسر پشاور کے ساتھ ظلم ناروا ہے جماعت اسلامی اِن کی تبادلے کی بھرپور مخالفت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :