صوبہ خیبر پختونخواہ کے پسماندہ علاقوں کو براہ راست شہروں جیسی سہولیات فراہم کرکے وہاں کے رہنے والوں کے معیار ذندگی بلند کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں‘ دیہی اور شہری علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے

ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:44

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء)ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے پسماندہ علاقوں کو براہ راست شہروں جیسی سہولیات فراہم کرکے وہاں کے رہنے والوں کے معیار ذندگی بلند کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ دیہی اور شہری علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اٴْنہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل پٹ بابا تخت بھائی میں 66 لاکھ روپے کی لاگت سے پاتی تا شاہ نور پل روڈ کے افتتاح کے بعد پیرانوں چواں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر تحصیل کونسل ارشد خان٬ ناظم ویلج کونسل میاں نصراللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں کرپشن کرنے والے ٹھیکداروں کو عبرت کی نشانی بنادینگے۔ ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھییکدار اب جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ ففٹی پرسنٹ کمیشن پر ٹھیکے بیجھمے والوں کا دورہمیشہ کیلئے گزر چکا ہے۔ اٴْنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال پر فوری ہم سے رابطہ کریں۔ کیونکہ تعمیراتی کاموں پر خرچ ہونے والی رقم عوام کی امانت ہے۔ عوام کی امانت میں خیانت کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔