چینی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے تاجر حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی بم گرایا :ڈاکٹر زبیراے خان

قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبانے والے کرپٹ حکمران آئی ایم ایف کے غلام بن چکے ہیں قومی خزانے پر ڈاکہ ڈال کر اپنی ذاتی دولت میں اضافہ ہی حکمرانوں کا ایجنڈا ہے ٬ رہنماء پی اے ٹی جنوبی پنجاب

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدرڈاکٹر زبیراے خان نے کہا ہے کہ ابھی سردیوں کا آغاز ہے اور حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔گیس اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے تاجر حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی بم گرایا ہے۔مہنگائی کے اس طوفان کا اثر ضروریات زندگی کی تمام اشیا ء پر پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم کو قرضے کے بوجھ تلے دبانے والے کرپٹ حکمران آئی ایم ایف کے غلام بن چکے ہیں یہ پوری قوم کو گروی رکھ کر اپنی تجوریوں کو بھرنا چاہتے ہیں۔یہ قرضے حاصل کرنے کیلئے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی ہر جائز و ناجائز شرط ماننے کو تیار رہتے ہیں۔ان کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے قوم کا بچہ بچہ مقروض ہوگیا ہے۔جبکہ پوری دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ان حکمرانوں کا ایجنڈا قومی خزانے پر ڈاکہ ڈال کر اپنی ذاتی دولت میں اضافہ اور بیرون ممالک جائیدادیں بنانا ہے۔یہ ظالم اور قاتل حکمران عوام کے درد کا احساس کرنے سے عاری ہیں۔پانامہ کے چور اور ماڈل ٹائون کے قاتل جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :