چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے مستقل ہونے والے چار ججوںسے ان کے عہدوں کا حلف لیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:24

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ٬ لاہور مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے مستقل ہونے والے چار ججوں سے ان کے عہدوں کا حلف لے لیا٬ حلف اٹھانے والوں میں مسٹر جسٹس خالد محمود ملک٬ مسٹر جسٹس چودھری مشتاق احمد٬ مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی اور مسٹر جسٹس چودھری محمد اقبال شامل ہیں٬ فاضل جج صاحبان کی حلف برداری کے سلسلہ میں ایک سادہ و پر وقار تقریب لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ کے مرکزی لان میں منعقد ہوئی جس میں عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس شاہدحمید ڈار٬ مسٹر جسٹس سید محمد کاظم رضا شمسی٬ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی٬ مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان٬ مسٹر جسٹس علی باقر نجفی٬ مسٹر جسٹس عاطر محمود٬ مسٹر جسٹس شاہد حسن بلال٬ مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ ٬ مسٹر جسٹس شاہد کریم٬ مسٹر جسٹس مرزا وقاص ر ئوف٬ مسٹر جسٹس شاہد مبین اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور ریحان بشیر سمیت سمیت وفاقی و صوبائی لاء افسران٬ سینئر وکلاء٬ عدالت عالیہ کے افسران اور مستقل ہونے والے فاضل جج صاحبان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی٬بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے فاضل جج صاحبان کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ بار بہاولپور بنچ کا دورہ کیا اور بار کے نئے ڈیزائن پر استوار اور تزئین وآرائش سے آراستہ جسٹس محمد اکبر لائبریری ہال کا افتتاح بھی کیا کیا۔

متعلقہ عنوان :