چوبیس سالہ لڑکی نے لڑکا بننے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:22

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) چوبیس سالہ لڑکی نے لڑکا بننے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا٬ لڑکی کی والدہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ قانونی کارروائی سے ڈرتے ہوئے ڈاکٹر اس کی بیٹی کی جنس تبدیل نہیں کر رہے٬لاہور ہائی کورٹ میں چوبیس سالہ لڑکی عائشہ شفیق کی والدہ شمع بیگم نے درخواست دائر کی ہے٬ درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کی بیٹی میں جسمانی طور پر گائنی کے مسائل پیدا ہو رہے تھے جس پر اس کی بیٹی کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا٬ تکلیف کی شکایت پر بیٹی کا الٹرا سائونڈ کروایا٬ الٹراسائونڈ کے مطابق بیٹی میں عورت ہونے کی خصوصیات تبدیل ہو رہی ہیں٬ الٹراسائونڈ کی بنیاد پر ڈاکٹروں نے بیٹی کی جنس تبدیلی کا مشورہ دیا ہے لیکن قانونی کارروائی کے خوف سے ڈاکٹر بیٹی کی جنس تبدیلی نہیں کر رہے٬ درخواست میں خاتون نے استدعا کی ہے کہ سیکرٹری صحت کو بیٹی کی جنس تبدیلی کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :