سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:22

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا٬ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ 7 نومبر کو درخواست پر ابتدائی سماعت کرینگے٬لاہور ہائیکورٹ میں یہ درخواست تحریک انصاف کے ولید اقبال نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی غفلت کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے٬ سموگ اور فضائی آلودگی نے ایک کروڑ لاہوریوں کو متاثر ہوئے ہیں٬ شہر میں بے ترتیب ترقیاتی منصوبے ہوا اور فضا میں مٹی شامل کی وجہ ہیں جبکہ حکومت سموگ اور آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی٬ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہر کے رہائشی علاقوں میں غیرقانونی فیکٹریاں قائم ہیں جن کا دھواں اور فضلا آلودگی کا باعث بن رہا ہے٬ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سموگ اور آلودگی روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :