آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے خصوصی بنچز تشکیل دے دیے گئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:22

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طورپر چھیالیس سنگل٬انیس ڈویثرن اور 31 خصوصی بنچز تشکیل دے دیے گئے٬رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لیے بارہ ڈویثرن اوراکتیس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں٬ اہم مقدمات کے علاوہ گوجرانوالہ,ساہیوال,سرگودھا اور فیصل آباد ڈویثرن سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کے لئے چوبیس خصوصی بنچز بھی تشکیل دے دیے گئے ہیں.

(جاری ہے)

راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویثرن٬چار سنگل بنچ ,ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے سات سنگل اورتین ڈویثرن بنچ تشکیل دیے گئے ہیں٬ ملتان کے علاقائی بنچ میں بینکنگ,فوجداری مقدمات کے علاوہ بہاولپور ڈی جی خان اور ضلع ساہیوال کے مقدمات کی سماعت کے لئے سات خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں. بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویثرن اور چار سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں٬ نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کے علاوہ آئینی پٹیشنز٬ اندراج مقدمہ٬سروسز٬فیملی مقدمات اور ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔