لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججز کا اجلاس

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:22

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں ہفتہ کو پنجاب بھر کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے ججز کا اجلاس منعقد ہوا٬ پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انتظامی جج جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس لاہور ہائیکورٹ کے لائبریری ہال میں منعقد ہوا٬ اجلاس میں پنجاب بھر کی دہشت گردی عدالتوں کے ججز٬ایڈیشنل سیکرٹری قانون پنجاب ٬ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب٬صوبہ بھر کے آر پی اوز نے شرکت کی٬جسٹس عبدالسمیع خان نے اجلاس میں پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مسترد کر دی.

(جاری ہے)

اجلاس میں مذہبی بنیادوں پر نظر بندیوں٬ جیلوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ٬ اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور زیرالتوا مقدمات کو جلد نمٹنے کے امور پر بھی غور وخوض کیا گیا٬جسٹس عبدالسمیع خان نے اشتہاریوں کی فوری گرفتاری٬بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے اور پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمر لگانے کے احکامات صادر کر دئیے٬اجلاس میں دہشت گردی عدالتوں کی سکیورٹی کا فول پروف بنانی,زیر التواء مقدمات کے چالان بروقت بھجوانے اور مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نمٹانے کے حوالے سے دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔