تحقیق اور علم کی بدولت مسلمان دنیا پر دوبارہ حکمرانی کر سکتے ہیں ٬ْعنایت الله

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:09

پشاور۔05نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت ا لله نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول داڑیکندپیر بالا پشاورمیں اکیڈیمک بلاک کا افتتاح کیا جس پر تقریباً چار کروڑ روپے لاگت آئے گی جس سے یونین کونسل کے ہزاروں طلباء کو ابتدائی و ثانوی تعلیم کی سہولیات میسر آئیں گی ۔ تقریب میں طلباء کی ایک بڑی تعدادکے علاوہ اساتذہ ٬ معززین علاقہ اور تحصیل ناظم برہ اول نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عنایت الله نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر بھر پور توجہ دیں تاکہ مستقبل میں سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوںمیں کمال پیدا کرسکے اورامت مسلمہ دوبارہ منظم ہو کر امامت اوردنیا پر حکمرانی کے قابل ہو جائیں ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ سپین میں قرطبہ مسجد کے قریب میوزیم میں پڑے سرجیکل اور میڈیکل انسٹرومنٹ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ تمام ایجادات مسلم سائنسدانوں کے کارنامے ہیں لیکن جب مسلمانوں نے علم و تحقیق سے ناطہ توڑا تو وہ دنیا میں مغلوب ہوکر رہ گئے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تحقیق اور علم ہی وہ واحد راستہ ہے جس کی بدولت مسلمان دنیا پر دوبارہ حکمرانی کر سکتے ہیں اس لئے اساتذہ کے علاوہ والدین بھی اپنے بچوں کی پڑھائی پر توجہ دیں تاکہ ان کاقیمتی وقت ضائع نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :