چوہدری محمد اشرف وڑائچ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:09

بھکر۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر چوہدری محمد اشرف وڑائچ نے ڈسٹرکٹ جیل بھکر میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریٹنڈنٹ چوہدری محمد ارشد وڑائچ نے ڈسٹرکٹ جیل بھکر میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا جیل پہنچنے پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ایگزیکٹو حسن نواز کاٹھیا٬ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جوڈیشل رانا محمد کاشف٬اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ رانا نوید اشرف ودیگر جیل سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ان کے پیش رو میاں محمد عنصر کا تبادلہ ساہیوال کردیا گیا۔