جب تک مکمل اور پائدار امن قائم نہیں ہوتا تب تک ترقی ممکن نہیں

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:05

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) امن کے لیے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور جو فرقہ واریت پھیلائے گا اس کو سزا ملے گی۔ جزا و سزا کے نظام پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے تعریفی اسناد کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن مسلم لیگ (ن) نے قائم کیا ہے لیکن اب کریڈٹ ایکشن کمیٹی کے کچھ علماء اور دیگر افراد لینے کی کوشش کر رہے ہیں٬ جبکہ میں نے خود گولیاں کھائی ہیں۔

ہم نے امن کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین فرقہ واریت سے دور رہیں اور گلگت بلتستان کی خدمت پر توجہ دیں٬ اگرکسی نے شر پھیلانے کی کوشش کی تو ان کو کٖڑی سے کڑی سزا دیں گے۔ جب تک گلگت بلتستان میں مکمل اور پائدار امن قائم نہیں ہوتا تب تک ترقی ممکن نہیں٬ امن اور ترقی کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔