کوئٹہ٬ آب گم میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے تین دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے آب گم میں دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے٬ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایف سی اور حساس اداروں کی کوئٹہ کے علاقے آب گم میں دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے٬ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹرین حملوں میں ملوث تھے اور ٹرین حملوں میں متعدد مسافر شہید ہوگئے تھے٬ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جی٬4آئی ای ڈیز اور دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیاگیا ۔(خ م)

متعلقہ عنوان :