فاروق ستار کے نفرت انگیز بیان سے لاتعلقی کے اظہار کو سراہتا ہوں ٬ بانی ایم کیوایم کی مہربانی ہے کہ انہوں نے خود کو سیاست سے الگ کرلیا٬ریلوے ملازمین کیلئے ہائوسنگ سوسائٹی متعارف کرارہے ہیں٬ بڑے افسران بڑے بنگلوں میں رہ رہے ہیں٬ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف آپریشن کریں گے٬ مسلسل حکمرانی کرنے والوں کی مہربانیوں سے سندھ کھنڈر بن چکا ہے٬پورا سندھ آثار قدیمہ کے منظر پیش کر رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے٬جس شہر میں ہر جگہ کچرے کے ڈھیر موجود ہوں اس صوبے کے حکمرانوں کو بڑی تقریریںنہیں کرنی چاہیے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 نومبر 2016 19:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 نومبر2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فاروق ستار کے نفرت انگیز بیان سے لاتعلقی کے اظہار کو سراہتا ہوں جب کہ بانی ایم کیوایم کی مہربانی ہے کہ انہوں نے خود کو سیاست سے الگ کرلیا٬ریلوے ملازمین کیلئے ہائوسنگ سوسائٹی متعارف کرارہے ہیں٬ بڑے بڑے افسران بڑے بنگلوں میں رہ رہے ہیں٬ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف آپریشن کریں گے٬سندھ میں مسلسل حکمرانی کرنے والوں کی مہربانیوں سے سندھ کھنڈر بن چکا ہے٬پورا سندھ آثار قدیمہ کے منظر پیش کر رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے٬جس شہر میں ہر جگہ کچرے کے ڈھیر موجود ہوں اس صوبے کے حکمرانوں کو بڑی تقریریںنہیں کرنی چاہیے۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ملازمین کیلئے ہائوسنگ سوسائٹی متعارف کرارہے ہیں٬ریلوے چلتی نہیں بڑے بڑے افسران بڑے گھروں میں رہ رہے ہیں٬بڑے بڑے بنگلوں میں رہنے والے افسران کے گھروں کو چھوٹا کریں گے٬ریلوے کی اراضی پر پولیس افسران کے قبضوں کا انکشاف ہوا ہے٬محکمہ پولیس کے ڈی ایس پی نے ریلوے اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے٬ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف آپریشن کریں گے٬تین سال پہلے ریلوے کباڑخانہ تھا لیکن اب آہستہ آہستہ تبدیلی آرہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ریلوے اراضی کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں٬کراچی سمیت سندھ بھر میں ریلوے اراضی واگزار کروارہے ہیں٬فاروق ستار کا الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان خوش آئند ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ میٹرو بس سب سے پہلے کراچی آنی چاہیے تھی٬سندھ میں مسلسل حکمرانی کرنے والوں کی مہربانیوں سے سندھ کھنڈر بن چکا ہے٬نئے وزیراعلیٰ فعال اور متحرک نظر آتے ہیں٬کراچی میں ٹرانسپورٹ کی صورتحال انتہائی ناقص ہے٬جس شہر میں ہر جگہ کچرے کے ڈھیر موجود ہوں اس صوبے کے حکمرانوں کو بڑی تقریریںنہیں کرنی چاہیے٬عدالتی فیصلے اچھے لگیں یا برے تسلیم کرنے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پورا سندھ کھنڈر٬آثار قدیمہ کامنظر پیش کر تاہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔(خ م)