سعودی عرب میں پھنسے تقریباً5688 پاکستانی ورکرز کے خاندانوں کو پچاس ہزار روپے فی خاندان معاوضہ کی ادائیگی

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) سعودی عرب میں پھنسے تقریبا5688 پاکستانی ورکرز کے خاندانوں کو پچاس ہزار روپے فی خاندان معاوضہ کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔ سمندر پار پاکستانیز فائونڈیشن کے حکام کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ورکرز کے خاندانوں کو معاوضوں کی ادائیگی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ باقی ماندہ ورکرز کا جونہی ڈیٹا بذریعہ سفارتخانہ او پی ایف کو موصول ہوگا ان کے خاندانوں کو معاوضوں کی ادائیگی کے چیکس جاری کردئیے جائیں گے۔ حکام نے بتایا کہ معاوضوں کی ادائیگی او پی ایف اور پاکستان بیت المال کی کوششوں سے جاری ہے۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں تقریباً8500 پاکستانی مزدور دیوالیہ سعودی کمپنیوں سے واجبات کی عدم ادائیگی٬ اقامہ کی تجدید٬ ورک پرمٹوں کی منتقلی اور ملازمتوں کے حصول کیلئے مشکلات کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :