وفاقی دارالحکومت کے فاطمہ جناح پارک میں اسلام آباد فوڈ بازار 2016ء کا آغاز

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) وفاقی دارالحکومت کے فاطمہ جناح پارک میں اسلام آباد فوڈ بازار 2016ء شروع ہوگیا٬ بازار کا اہتمام وفاقی دارالحکومت میں کھانوں اور خوراک کے مختلف آئوٹ لیٹس نے مشترکہ طور پر کیا ہے جہاں شہریوں کو منفرد قسم کے کھانے اور تفریح فراہم کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بازار کی انتظامیہ ٬ مختلف ریستورانوں٬ بیکریز٬کیٹررز٬ گھریلو کھانے فراہم کرنے والے سپلائرز اور خوراک سے متعلق کمپنیوں کو مدعو کیا ہے۔

فوڈ بازار کے ایک منتظم نے بتایا کہ اچھے معیاری پیشہ وارانہ مہارت اور بہتر ساکھ کے اداروں کو بازار میں حصہ لینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بازار کے ذریعہ ہوٹلوں اور ریستورانوں کو اپنے کھانے اور دیگر سہولیات کی فراہمی اور لوگوں تک رسائی کا ایک موقع فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔