سریا سے بھری ٹرالی الٹنے سے اوپر بیٹھا شخص دب کر جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:55

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) حویلیاں کے علاقہ گھوڑا بازگراں موڑ کے قریب سریا سے بھری ٹرالی فنی خرابی کے باعث الٹنے سے سریا کے اوپر بیٹھا شخص زاہد خان ولد عجب خان سرے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

سوار 4 دیگر افراد رضوان خان٬ محمد امجد٬ محمد آصف اور اویس شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے حویلیاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹرالی کے نیچے دب جانے والے محمد زاہد خان سکنہ ہرناڑ سریاکے کو بڑی مشکل سے سریئے کے نیچے سے نکالا گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں گائوں کے لوگ جمع ہو گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت سریا اٹھایا اور زاہد خان کو نیچے سے نکالا۔ مرحوم کو گذشتہ روز اس کے آبائی گائوں ہرناڑہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :