دور جدید میں بھی گڑھی کی عوام بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:55

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) دور جدید میں بھی گڑھی کی عوام بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ بی ایچ یو گڑھی کو عطیہ کی جانے والی کروڑوں روپے کی مشینری ناکارہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

گڑھی حبیب الله کے مکینوں نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ علاقہ کے عوام صحت کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں٬ علاقہ میں ایک بی ایچ یو موجود ہے تاہم عملہ نہ ہونے کے باعث کروڑوں روپے کی مشنری زنگ آلود ہو چکی ہے۔ علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر صحت اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ایچ یو میں فوری طور پر عملہ تعینات کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔