فیصل آباد پولیس کارروائی ٬ 04منشیات فروش گرفتار٬05 کلو گرام سے زائد چرس برآمد

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:53

فیصل آباد۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) فیصل آباد پولیس نے چار منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد٬تھانہ صدر اور تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان تصور٬اصغر٬غلام حسین اور الطاف کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضہ سے مجموعی طور پر 5.705کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تھانہ رضا آبادپولیس نے چھاپہ مارکر ملزم تصور کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1345گرام چرس برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ نمبر698/16جرم 9C/CNSAتھانہ رضا آباد میں درج کرلیا۔تھانہ صدرپولیس نے ریڈ کے دوران ملزم اصغر کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1520گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر1157/16جرم 9C/CNSAتھانہ صدر میں درج کرلیا۔تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مخبری پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان غلام حسین اورالطاف کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سی2840گرام چرس برآمد کرلی اور ان کے خلاف مقدمات نمبر958,959/16جرم 9C/CNSAتھانہ کھرڑیانوالہ میں درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :