جمرود٬ شاگئی میں بارات کی گاڑی کو حادثہ٬ پانچ افراد زخمی ہوگئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:53

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں بارات کی گاڑی پہاڑ سے ٹکرانے کے نتیجے میں پاپچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واقعہ شاگئی میں پیش آیا جہاں بارات میں شریک ایک الٹو موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پہاڑ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جن میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر علاج معالجے کیلئے ایچ ایم سی پشاور منتقل کردیئے گئے ہیں جہاں دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :