پنجگور میں تعلیمی ایمرجنسی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور دیگر افسران گاڑی اورموٹر سائیکلوں سے محروم

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:45

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) پنجگور میں تعلیمی ایمرجنسی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور دیگر آفسران گاڑی اورموٹر سائیکلوں سے محروم دوروں کے لیے مشکلات کا سامنا سرکاری امور متاثر تفصیلات کے مطابق پنجگور میں ایجوکیشن آفیسر اور اس کا ماتحت عملہ جن میں لوکل سپر وائزر شامل ہیں سرکاری سطح پر گاڑی اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے اسکولوں میں دوروں اور دیگر سرکاری امور کی انجام دہی میں انھیں شدید مشکلات کا سامنا ہے زرائع کے مطابق ایجوکیشن آفیسر اور لوکل سپر وائزر دوروں کے لیے ذاتی گاڑی اور موٹر سائیکلیں استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور شہر سے باہر اور دشوار گزار علاقوں میں انھیں جانے کے لیے مذید دقت اور پریشانی سے گزرنا پڑتا ہے واضح رہے کہ پنجگور کی آبادی منتشر ہے اور تمام علاقوں کا فاصلہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سے کافی دور ہے ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ نگرانی کا عمل متاثر ہے۔

متعلقہ عنوان :