نیشنل پارٹی پی ٹی سی کے شہدا کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ٬وزیر صحت بلوچستان میر رحمت صالح

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:45

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) پنجگور صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح نے کہا کہ نیشنل پارٹی پی ٹی سی کے شہدا کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے دہشت گرد ہمیں بزدلانہ کارروائیوں کے زریعے خوفزدہ نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور پہنچنے پر سانحہ پی ٹی سی کے شہدا کے گھروں میں جاکر تعزیت کرنے کے موقعے پر متاثرہ خاندانوں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس دوران نیشنل پارٹی کے واجہ ریاض بلوچ ضلعی صدر حاجی محمد اکبر بلوچ جنرل سکریٹری تاج نعیم ضلعی زکواة چیرمین میجر غلام جان جاوید کچکول اور دیگر پارٹی زمہ داران اور بلدیاتی نمائندے ان کے ہمراہ تھے میر رحمت صالح نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کیا صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح نے کہا کہ سانحہ پی ٹی سی نے پورے بلوچستان کو غم میں مبتلا کردیا اور پنجگور اور تربت کا غم سب سے زیادہ ہے کیونکہ اس سانحہ میں ہمارے پنجگور کے سولہ نوجوانوں نے جام شہادت نوش کرلیا جو ایک نا قابل تلافی نقصان ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے میر رحمت صالح نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور صوبائی حکومت شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر سطح پر مدد کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا امن سازشی عناصر کو ہضم نہیں ہورہا وہ مصوم لوگوں کو شہید کرکے خوف وہراس پھیلانا چاہتے ہیں تاہم ان کے مزموم عزائم اورارادے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے میر رحمت صالح نے کہا کہ سانحہ پی ٹی سی کے شہدا کا غم صرف ان کے خاندانوں تک محدود نہیں ہے اس غم اور دکھ کی گھڑی ہم برابر کے شریک ہیں اور ہم سب مل کر دہشت گردوں کو شکست دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :