اسلام آباد٬ لاکھوں سرکاری ملازمین کیلئے صرف 7ہزار سرکاری مکانات دستیاب

گزشتہ 21سال سے کوئی سرکاری مکان یا فلیٹ کی تعمیر نہیں ہوسکی

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) وفاقی دارالحکومت میں لاکھوں سرکاری ملازمین کیلئے صرف 7ہزار سرکاری مکانات دستیاب ہیں جبکہ گزشتہ 21سال سے کوئی سرکاری مکان یا فلیٹ کی تعمیر نہیں ہو سکی ہے٬ سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں سرکاری ملازمین کیلئے صرف7ہزار دو سو ستائس سرکاری گھر موجود ہیں جو کہ مکمل طور پر الاٹ ہو چکے ہیں٬ جبکہ سینارٹی لسٹ میں موجود ہزاروں سرکاری ملازمین کو تاحال کوئی سرکاری گھر الاٹ نہیں کیا گیا ہے٬ جبکہ نئی رہائش پر وفاقی کابینہ نی13مارچ 1995ء سے پابندی عائد کرنے کی وجہ سے کوئی نیا مکان یا فلیٹ تعمیر نہیں کیا ہے۔(وقار)