ٹیلی کام کمپنی موبی لنک کا سالانہ اساسی محاصل میں17فیصدکی شرح سے مثبت اور مستحکم اضافہ کا اعلان

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) موبی لنک نی30 ستمبر 2016 کو ختم ہونے والی سہ ماہی ( Q3 2016) کے لیے اپنے سالانہ اساسی محاصل میں17فیصدکی شرح سے مثبت اور مستحکم اضافہ کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ تمام اقسام کے شعبوں میں ترقی ہے۔اسی عرصہ کے لیے ٹیلی کام آپریٹرز نے بعد از انضمام 38.5 بلین روپے کے مجموعی محاصل کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ2015 کی تیسری سہ ماہی ( Q3 2015)میں یہ محاصل25.9بلین روپے تھے۔

موبی لنک کے محاصل میں اضافے کی وجہ اس عرصہ کے دوران ڈیٹا سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 71 فیصد کا اضافہ ہے جس کی بنیادی وجہ ڈیٹا کی کامیاب مونیٹائزیشن (monetization) کے اقدامات ہیں جن میں پرکشش بنڈل آفرز ٬ ٹیرف پورٹ فولیو کو یکجا کرنا اور3G نیٹ ورک کا پھیلاؤ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنی موبائل فنانشل سروسز (MFS) کے ریوینیومیں بھی 42فیصد کا اضافہ حاصل کیا ہے جس کی وجہ نئی Over-the- Counter("OTC") پروڈکٹس اورایجنٹ ایکٹویٹی میں اضافہ ہے۔

ان مالی نتائج پر موبی لنک اور وارد کے سی ای او عامر ابراہیم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا:’’ہمیں خوشی ہے کہ ہم تیسری سہ ماہی کے نتائج پر مبنی یہ رپورٹ پیش کر رہے ہیں جو اس سہ ماہی کے آغاز پر ہماری توقعات کے برعکس کسٹمرز کی جانب سے پر زور مطالبات اور کاروباری کارکردگی ظاہر کرتی ہے۔تنہا ہمارے محاصل میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ جاز سروسز کے پورٹ فولیو میں مزید استحکام اور ہمارے کسٹمرز میں ہمیشہ ہونے والا اضافہ ہے۔

‘‘ ہم اپنی نئی سروسز اور موجود ہ پورٹ فولیوز کی ڈیجیٹائزیشن پر زبردست سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور اس سے ہمارے کسٹمرز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس طرح ہم بہتر طرز زندگی کے لیے ڈیجیٹل کمیونیکیشنز کی فراہمی کے ذریعہ اپنے کسٹمرز کی توقعات سے بڑھ کر رہے ہیں۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے ہم نے تیسری سہ ماہی کے دوران ٹیلی کام کے شعبے میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انضمام کو مکمل کیا ہے اور ہم نے سائٹ شیئرنگ اور مارکیٹنگ کاسٹس کی بیش کارکردگی (optimization) کے ذریعے پہلے ہی مختلف شعبوں میں بعد ازانضمام منافع حاصل کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہم نے کمیونٹی کی بھی خدمت کی ہے اور ہم سروس اپ گریڈیشن اور اختراعات میں سرمایہ کاری کرتے رہیں گے اور ملکی سطح پر موبی لنک کی ٹیم کے لیے سپورٹ اور مہارت کی فراہمی جاری رہے گی۔ہم آنے والے برسوں میں اپنی مثبت پیش رفت کو برقرار رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :